منگلورو،29؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی)منگل کی صبح منگلورو اور اطراف کے چند علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے خفیف جھٹکے کوڈاگو اور جنوبی کنڑ ااضلاع میں صبح تقریباً 7.45 بجے محسوس کئے گئے۔ یہ جھٹکے 3 سے 7 سیکنڈ تک ریکارڈ ہوئے۔ لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے نکل پڑے۔ گزشتہ تین دنوں میں یہ تیسرا زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ سولیا کے قرب و جوار میں دوسرا جھٹکا ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ زلزلہ ایک زوردار جھٹکا کے ساتھ آیا۔زلزلے کے دوران، فرنیچر، چھت پر رکھی چیزیں اور گھر میں موجود اشیاء کچھ لمحے کے لئے ہلنے لگیں تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔